مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے ناروے کے ہم منصب کے ساتھ سویٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامکم فورم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور دوطرفہ معاملات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عبداللہیان نے کہا کہ غزہ میں جاری بحران کی بنیادی وجہ پتہ چلے تو مسئلے کا حل بہت آسان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈالنے کی کبھی حمایت نہیں کرتا ہے۔ خطے میں امن بحال کرنے کے لئے غزہ کے خلاف جارحیت کو فوری طور پر بند کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر اور لبنان کی وجہ سے غزہ میں بدامنی نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کا قتل عام اس بحران کی مرکزی اور بنیادی وجہ ہے۔ اگر اس کو ختم کیا جائے تو خطے میں امن بحال ہوگا۔
اس موقع پر ناروے کے وزیرخارجہ نے کہا کہ بحیرہ احمر اور غزہ میں حالات دن بدن بدتر ہورہے ہیں ناروے اس بحران کو حل کرنے کے لئے پوری طرح کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے خطے میں امن بحال کرنے کے لئے ایران کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے مسائل ایک دوسرے سے مربوط ہیں لہذا غزہ میں فوری طور جنگ بندی ہونا ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ